اسکول بند کرنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، مراد راس

نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

فائل فوٹو


لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بھی اسٹاف، طلبا اور اساتذہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


متعلقہ خبریں