معروف اداکار اور ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کر لی

معروف اداکار اور ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کر لی

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جان سینا نے اپنی دوست شائے شیریازیدے سے ایک نجی تقریب میں شادی کی تاہم انہوں نے  تاحال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں منعقد کی گئی اس نجی تقریب میں اداکار نے اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کو مدعو کیا۔

واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے اس سے قبل ایکشن ہیرو نے نے 2009 میں ایلزبتھ سے شادی کیے تھی جو تین سال بعد 2012 میں طلاق پر منتج ہوئی۔

اداکار کی اپنی ساتھی ریسلر نکی بیلا کے ساتھ تعلقات کو بھی میڈیا نے خوب ہائی لائٹ کیا تاہم یہ تعلقات کچھ وقت کے بعد علیحدگی پر ختم ہوئے۔

ریسلنگ کی دنیا میں نام بنانے والے جان سینا نے فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کو کورونا کے باعث کروڑوں ڈالرز کا نقصان

حال ہی میں انہوں نے سوئیسائیڈ اسکواڈ کی ایک سیریز پیس میکر سائن کی۔ گارڈین آف گلیکسی جیسی معروف فلمیں بنانے والے ہدایتکار جیمز گن پیس میکر کے اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔


متعلقہ خبریں