کراچی: چاکلیٹ اور بوتل کے نام سے مشہور گلیاں

کراچی: چاکلیٹ اور بوتل کے نام سے مشہور گلیاں

فائل فوٹو


کراچی: ملک کے معاشی حب کراچی میں کئی ایسے منفرد بازار اور گلیاں ہیں جو اپنے مخصوص ناموں کے ساتھ  مختلف کاروبار کے مراکز میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

اپنے مخصوص کاروبار کی وجہ سے مشہور ایسی ہی ایک مارکیٹ کا نام ہے چاکلیٹ بازار۔ کراچی اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں قائم اس بازارمیں داخل ہوں توایسا لگتا ہےکہ آپ چاکلیٹ کی دنیا میں داخل ہوگئے ہیں۔

ہرطرف خوبصورت پیکنگ میں رکھی الگ الگ اقسام کی منفرد چاکلیٹ آپ کواپنی جانب متوجہ کرتی ہیں اور  لوگ دور دراز سےیہاں اپنی من پسند چاکلیٹ خریدنےآتے ہیں۔

عام طورپربیرون ملک مقیم افراد وطن واپسی پراپنے پیاروں کوان مزیدار چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں اور یہاں متعدد ممالک کی چاکلیٹس دستیاب ہیں۔

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اس چھوٹے سے بازار میں لگ بھگ 15 دکانیں ہیں اور یہاں کم سےکم قیمت 100 جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 ہزارتک ہے۔

کراچی میں ایک ایسی ہی مارکیٹ بوتل گلی بھی ہے جہاں شیشے کی استعمال شدہ بوتلوں کا کاروبار ہوتا ہے۔ کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع اس بوتل گلی سے کئی کاروبار جڑے ہیں۔

گھروں سے کاٹھ کباڑ جمع کرنے والے، شیشے کی بوتلیں چھانٹی کرنے والے، چھانٹی شدہ بوتلوں کی سائز ڈیزائن وغیرہ کے حساب سے مزید چھانٹی پھر ان کی صفائی اور پھر ان بوتلوں کی دوبارہ خریدو فروخت وغیرہ یہاں کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں