مظفرآباد: کورونا، انتظامیہ نے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا


مظفرآباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے مظفرآباد کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کیسز: خیبر میڈیکل کالج پشاور 2 ہفتوں کیلئے بند

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سادات محلہ، امبور، خانقاہ محلہ اورنظامی محلہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ پانچ اکتوبر سے 9 اکتوبر کے درمیان ہو گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عام آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی اور ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ماسک نہ پہننے سے کورونا زیادہ پھیل رہا ہے، این سی او سی 

ہم نیوز کے مطابق مظفرآباد کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں نقل و حرکت محدود رکھی جائے گی۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں عوام الناس سے بھی تعاون کے لیے کہا ہے۔


متعلقہ خبریں