وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کر لیں


نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کر لیں۔

وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے تیسرے گیند باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین سو وکٹیں حاصل کی ہیں۔


ان سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو نے حاصل کر رکھی ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 506 ہے۔ 


متعلقہ خبریں