ایک صدی پرانی آگ بجھانے والی گاڑیاں



پشاور میں آثار قدیمہ کا درجہ رکھنے والی تحصیل گورکھٹری میں 1919 تا1921 کے برطانوی دور میں میری ویدرکمپنی سے خریدی گئی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موجود ہیں۔

ایک صدی گزرنے کے بعد بھی انگریز دور کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اپنی اصل حالت میں محفوظ ہیں۔ دنیا بھر میں نایاب ان فائر ویکلز کو بہترین انداز میں سنبھالے رکھنے پر دیکھنے والے بھی داد دئیے بنا نہیں رہ پاتے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان خوبصورت اور تاریخی گاڑیوں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ بھی نہیں خریدنا پڑتا۔ایک صدی پرانی ان گاڑیوں کی دیکھ بھال شہری حکومت کرتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ایک بند کمرے میں رکھا گیا ہے اور جس کو سیاحوں کی خواہش پر کھولا جاتا ہے۔ پاکستان کے پاس موجود اس قدیم ورثے سے عوام کی اکثریت لاعلم ہے۔


متعلقہ خبریں