اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےاکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی گیس: ڈسٹری بیوٹرز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ہم نیوز کے مطابق ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں