ڈیرہ غازی خان: نوجوان نے 13 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر سب کو حیران کردیا


ڈیرہ غازی خان : پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے 13 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

ڈیرہ غازی خان کے شاہ جہاں قیصرانی نے موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ اس سے پہلے آصف بلوچ گیارہ موٹر سایکلوں کے اوپر سے جمپ لگا چکے ہیں۔

شاہ جہان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ہم وطن آصف بلوچ کا 11 موٹرسائیکل سے لانگ جمپ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

شاہ جہاں قیصرانی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان میں 11 موٹر سائیکل پر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ تھا جسے دیکھ کر میرے اندر جذبہ پیدا ہوا اور میں نے 13 موٹرسائیکلوں سے کامیاب چھلانگ لگائی۔ میرے اندر ایک جنون ہے جو مجھ سے یہ کرواتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور ملک کا نام روشن کرنے کے شوق اور جنون نے ان کے قدموں میں بجلیاں بھر دی ہیں۔

شاہ جہاں قیصرانی کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے، جس طرح میں نے 13 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے جمپ کیا ہے اسی طرح میں ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلے میں جا کر اپنے قوم و ملک کا نام روشن کرسکوں۔

نوجوان شاہ جہاں قیصرانی کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب اسپورٹس بورڈ سرپرستی کرے تو وہ لانگ جمپ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں