اسلام آباد: پاکستان میں قائم چینی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک چین تعلقات پر حالیہ بیان کو سراہتے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے سی پیک اتھارٹی کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔
چینی سفارت خانہ کا مزید بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھا ئے گی کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اسلام آباد: اسلام آباد: تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کیلئے ادارہ تحفظ ماحولیات کی منظوری لازمی قرار
گزشتہ روز نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی ہاوَسنگ وتعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے پرعزم ہے، اس شعبے کا فروغ معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سندھ میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سرکاری اراضی کوڈیجٹلائز کرنے اور آئی آر ایس پورٹل کے ذریعے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ افراد کی سہولت کاری پر بریفنگ دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کورجسٹرڈ منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ 38 لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیرات ہوں گی جن کی لاگت 13.8 ارب روپے ہے۔