ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان



 اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش اور صبح کے وقت بھی بادل چھائے رہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ شب بارش ہوئی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ حیدرآباد، قاسم آباد، لطیف آباد، حسین آباد، غریب آباد، پٹھان کالونی اور نسیم نگر سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

روجھان اور مضافات میں بھی بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کم آئی۔ کشمور، تنگوانی اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اورمیر پورخاص میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران لسبیلہ، سبی، کوہلو، بارکھان اورخضدار میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں