اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس مشکل اور تباہی کے بعد ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں۔
پوری قوم اس درد کو محسوس کررہی ہے جس میں کراچی کے عوام مبتلا ہیں۔ تاہم اس تباہ کن صورتحال اور تمام تر مشکلات کے ہنگام مثبت پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میری حکومت سندھ حکومت کیساتھ ملکر فوری طور پر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے تفصیلات بتائیں کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔
ان میں شہربھر کے نالوں کی مکمل صفائی، آبی گزرگاہوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات سے نمٹنا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل دریافت کرنا اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بنیادی اور اہم ترین مسئلے کا حل شامل ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع
عمران خان نے کہا کہ پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔