پنجاب میں آٹا کم ترین نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے، عبدالعلیم خان


لاہور: سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹا کم ترین نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان اور چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

علیم خان نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی 860 روپےمیں فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں پنجاب میں سستے آٹےکی تصدیق کی گئی ہے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ آٹےاور چینی کی قیمتوں پر سختی سےعملدرآمد کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں