پاکستان میں کورونا کے617نئے کیسز رپورٹ



اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید617 کیسز اور15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ  13ہزار633 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انٹرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار190 ہوگی ہے جب کہ دو لاکھ89 ہزار832 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 425 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب95 ہزار447، خیبرپختونخو35ہزار337، اسلام آباد 15ہزار401، آزادکشمیر2ہزار199، گلگت بلتستان2ہزار538 اور بلوچستان میں 12ہزا321 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار185، سندھ میں 2 ہزار331، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 61 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں