خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 1239 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار337 ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 32 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےمطابق ملک بھر میں آج کورونا کے488 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، پانچ روز کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد13ہزار953 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ89 ہزار215 اور 6 ہزار 175 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب95 ہزار447، خیبرپختونخوا35ہزار215، اسلام آباد 15ہزار390، آزادکشمیر2ہزار184، گلگت بلتستان2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں