عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے، بابر اعوان

بابر اعوان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی۔ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی ؟ انہیں بتانا چاہتا ہوں یہاں ہے تبدیلی۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی اور حزب اختلاف کا ایجنڈا چور دروازے سے کرسی حاصل کرنا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی ہمارا وزیر اعظم ہے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا عمران خان ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ایک وزیر اعظم وہ تھا جو مودی کو گھر لایا اور اماں کے لیے ساڑیاں تحفے میں دیں۔ نواز شریف دور میں مودی کی ائر پورٹ پر امیگریشن ہوئی نہ اسے ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے اور ہم 5 سال پورے کریں گے۔ ہر بات پر ریاست کو طعنے دینے والے کس کی خدمت کرتے ہیں ؟


متعلقہ خبریں