ڈرامہ سیریل’مشک‘ کی پہلی قسط آج نشر ہوگی



عشق کے جبر کی کہانی پر مشتمل ڈرامہ سیریل’مشک‘ کی پہلی قسط آج ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

بے شمار مقبول ڈراموں کے ہدایت کاراحسن تالش کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں عروہ حسین، عمران اشرف، مومل شیخ، شعمون عباسی، قوی خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

’مشک‘ کی کہانی معروف ڈرامہ نگارعمران اشرف نے لکھی ہے جب کہ مرکزی کردارعمران اشرف اور عروہ حسین نبھائیں گے۔

اسامہ طاہر، کبریٰ خان، گوہررشید اور سہیل سمیر بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔ چند روز قبل عمران اشرف نے  ڈرامہ سیریل’مشک‘ کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس کو بے حد پسند کیا گیا۔

اس کی کہانی بھی اداکار عمران اشرف نے لکھی ہے جو اس سے پہلے’تعبیر‘جیسی سیریل لکھ کر خود کو منوا چکے ہیں۔ عمران اشرف اس سے قبل مقبول ترین بھولے کا کردار نبھا چکے ہیں۔

مرکزی کردار ادا کرنے والی عروہ حسین چار سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آ رہی ہیں۔ انہوں نے2016 میں ڈرامہ سیریل’اڈاری‘ میں میرا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامے کے اسکرپٹ بے حد شاندار ہے اور اس کا کا خلاصہ چند لفظوں میں نہیں ہو سکتا۔

’اڈاری‘ کے بعد ٹیلی ویژن کے لیے یہ ان کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ ڈرامہ سیریل اُڈاری کے بعد عروہ نے تین فلموں میں کام کیا جن میں نامعلوم افراد ٹو، رنگریزا اور میں پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

عروہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے’گڈی‘ کا کردار ادا کرنے میں بے حد لطف آیا اور اس حیرت انگیز ٹیم کا حصہ بننے پر مجھے بہت خوشی ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’مشک‘ میں عروہ حسین گڈی کا کردار ادا کریں گی۔ یہ ڈرامہ پاکستانی وقت کے مطابق ہر پیر کی شب آٹھ بجے ہم  ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں