کراچی : شہر قائد کراچی میں ارتغرل غازی کے مشابہ پاکستانی شہری مصطفی حنیف کی دھوم مچ گئی جنہیں پاکستانی ارتغرل غازی کہہ کرپکارا جاتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹا ٹی وی پر ارتغرل غازی کو دیکھ کر ڈرامے کے ہیرو کو پاپا پاپا کہنا شروع کر دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی ترکی کا دورہ کرنے کا پلان بنا رہے ہیں تاکہ ارتغرل غازی کے ہیرو سے ملاقات کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوستوں نے احسساس دلایا کہ میری شکل ارتغرل غٖازی سے ملتی ہے اور بعد میں جب یہ سیریز پاکستان میں آن ائیر ہوئی تو مزید لوگوں نے بھی بتایا کہ میری شکل ان سے ملتی ہے۔
مصطفی حنیف نے کہا کہ اب کافی زیادہ لوگ مجھے ارتغرل کہ کر پکارتے ہیں، کل ایک جگہ سے گزر تھا تو لوگ ارتغرل ارتغرل کہتے ہوئے دکانوں سے باہر نکل آئے اور میری ساتھ سیلفی لی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ارتغرل کی طرح کی کوئی اسلامک سیریز بنی تو ضرور اداکاری کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے بہت خوش ہوتے ہیں جب میں ٹی وی پر آتا ہوں اور لوگ مجھے ارتغرل کہ کر پکارتے ہیں۔