اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی: یورپی یونین، خارجہ امور کے سربراہ سے رابطہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ تین سالہ بچے کے سامنے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے المناک سانحے نے دل دہلا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم، وہاں کی تشویشناک صورتحال اور پاکستان میں پائے جانے والے غم و غصے سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر میں ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اور کی جانے والی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل بھارتی شہریوں کو دینے کا اقدام مسترد کر دیا
مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے حوالے سے کہا کہ یہ ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر اس واقعہ کو اٹھائے گا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نےکشمیرمیں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، عالمی میڈیا کو کشمیرمیں جانےکی اجازت نہیں ہے کیونکہ بھارت ریاستی مظالم کو دنیا سے چھپانا چاہتا ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آخرکب تک خاموش رہیں گی؟ انہوں نے پراعتماد انداز میں کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانا ہو گی کیونکہ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا انسانی تقاضہ ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ وادی چنارمیں ڈھائے جانے والے بھارتی ریاستی مظالم سے آگاہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو شہید کر دیا
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض سیکیورٹی فورسز نے ریاستی مظالم کی انتہا کرتے ہوئے ایک تین سالہ معصوم و کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، مشعال ملک
بارہ مولا میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انتہائی سنگدلانہ اور بے رحمانہ کارروائی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بلک بلک کر روتے ہوئے بچے نے انسانی دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے بے گناہ شہری کے بیٹے اور بیٹی نے حصول انصاف کی اپیل بھی کردی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی فوج کے مظالم دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔
یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت
مشعال ملک نے بھارت کی قابض افواج کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے موت کو بھی کھیل بنا دیا ہے۔ انہوں نے پیش آنے والے دلخراش واقع پر کہا ہے کہ اس طرح کے مظالم سن کر ہی دل کانپ جاتے ہیں۔