لاہور: کرتار پور راہداری کو سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ کرتار پورراہداری تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی۔
کرتار پور راہداری: افتتاحی تقریب میں من موہن سنگھ اور سدھوکی شرکت
ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کا پہلا 23 رکنی گروپ دربار پہنچ گیا۔ کورونا کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پاکستانی حکام نے کرتار پور کھولنے کے تمام تر انتظامات مکمل کیے تھے۔ کرتارپورگوردوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب ہو گی۔
کرتار پورگورد وارہ میں کیے جانے والے انتظامات کے تحت مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
As places of worship open up across the world, Pakistan prepares to reopen the Kartarpur Sahib Corridor for all Sikh pilgrims, conveying to the Indian side our readiness to reopen the corridor on 29 June 2020, the occasion of the death anniversary of Maharaja Ranjeet Singh.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 27, 2020
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں دو دن قبل کہا تھا کہ دنیا بھرمیں عبادت گاہیں کھولی جا رہی ہیں۔
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر عالمی میڈیا کا رد عمل
مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں 29 جون 2020 کو کھول دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس ضمن میں آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے سرحد کھول کر کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی، نوجوت سنگھ سدھو
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا بھی کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کے لیے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث کرتار پور راہداری 16 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔
کرتار پور کے بعد ہندو برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور بھارت کو صحت رہنما اصولوں کا ضابطہ کار طے کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔