سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 49 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 13 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سندھ میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار894 کیسز رپورٹ۔ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 65163 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد50ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے 1626 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد51 ہزار 580 یوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 229 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 944 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 61 ہزار 383 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 61 ہزار 678 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 62 ہزار 269، خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، اسلام آباد میں 9 ہزار 941، آزادکشمیر میں 769 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار بارہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں