کراچی: متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز

فوٹو: فائل


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے شہر قائد کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

راولپنڈی: سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ تجویز ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے پیش کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں کمشنر کراچی کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض سولنگی کی جانب سے کمشنر کراچی کو بھیجے جانے والے مراسلے میں ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ منگھوپیر کی یوسی 5، بلدیہ کی  یوسی 3 اور5 میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے مراسلے میں تجویز پیش کی ہے کہ سائٹ کی یوسی 4 اوریوسی 6 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس روکنے کا فارمولا، 15دن مکمل لاک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض سولنگی کے مطابق مومن آباد کی یوسی 6 اورغازی آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی ضلع غربی نے اپنے مراسلے میں منگھوپیرکی یوسی 6، کیماڑی کی یوسی 1، 2 اور 3 کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کی یو سی 4، 6 اور 7 بھی کورونا کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیاض سولنگی نے کمشنر کراچی نام لکھے گئے مراسلے میں سائٹ کی یوسی 7، اورنگی کی یوسی گیارہ اور12 کو بھی ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں شامل قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں