اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ کاردار کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیرا اعظم اور خاتونِ اول کا احترام ہمارے لیے اہم ہے۔
One can’t expect her to understand the calibre of First Lady but it is extremely shameful of Uzma Kardar to be talking behind her back. PM & First Lady’s respect comes foremost for all of us.
Embarrassing behaviour from anyone who claims to be associated with the party.— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 15, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی سے منسلک افراد کا اس طرح کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیاض چوہان کو اپنی تعریفیں کرنا مہنگا پڑ گیا
مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد عظمیٰ کاردار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔