خیبر پختونخوا :کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق، 214 متاثر

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق جبکہ 214 متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 6 ہزار61 ہوگئی ہے جبکہ 318 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 151 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 873 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 341 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 14 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 15 ہزار 590 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 544، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 947 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔


متعلقہ خبریں