سعودی عرب میں کورونا کے مزید 2 ہزار کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا: کورونا سے 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعد 46 ہزار 869 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 10 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 85 ہزار 197 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 71 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 1  سو سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار 1سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں