اسلام آباد: پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی ٹرائی (سہ فریقی) سیریز جب کہ زمبابوے اور پاکستان کے مابین ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رواں برس ہونے والی دونوں سیریز کے تمام میچ زمبابوے میں ہوں گے۔
سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول:
پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان یکم جولائی 2018 سے آٹھ جولائی 2018 تک ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے مقابلے ہوں گے۔
تاریخ | میچ اور ٹیمیں |
یکم جولائی | پاکستان بمقابلہ زمبابوے |
دو جولائی | آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان |
تین جولائی | زمبابوے بمقابلہ آسٹریلیا |
چار جولائی | پاکستان بمقابلہ زمبابوے |
پانچ جولائی | آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان |
چھ جولائی | زمبابوے بمقابلہ پاکستان |
آٹھ جولائی | فائنل |
اس سیریز کے مکمل ہوتے ہی 13 جولائی 2018 سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مبنی سیریز کا آغاز کیا جائے گا، جو 22 جولائی تک جاری رہے گی۔
پاکستان بمقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کا شیڈول:
پچھلی مرتبہ کھیلی گئی اس ون ڈے سیریز میں پاکستان کا تجربہ خاصہ تلخ رہا ہے۔ جب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس مرتبہ گرین شارٹس اپنی ہار کا بدلہ لے پاتے ہیں یا نہیں۔
تاریخ | میچز |
13 جولائی | پہلا میچ |
16 جولائی | دوسرا میچ |
18 جولائی | تیسرا میچ |
20 جولائی | چوتھا میچ |
22 جولائی | پانچواں میچ |