وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر، وزیراعظم کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نکال دیا

امریکہ نے ٹی ٹی پی کے سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

نیویارک: وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور صدر رام ناتھ کوویند کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نکال دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوَس نے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی صدر کو 10 اپریل کو فالو کیا تھا تاہم صرف تین ہفتے بعد وائٹ ہاوَس نے بھارتی وزیراعظم اورصدر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نکال دیا۔

وائٹ ہاؤس کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد دو کروڑ بیس لاکھ جبکہ 13 اکاؤنٹس کو فالو بھی کر رہا ہے۔

امریکہ نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے  بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا تھا۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے۔

USCIRF

@USCIRF

The Citizenship (Amendment) Act in “potentially exposes millions of Muslims to detention, deportation, and statelessness when the government completes its planned nationwide National Register of Citizens” USCIRF Vice Chair @nadinemaenza

13.1K people are talking about this

امریکی کمیشن نے سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

بھارت: انتہا پسندی، اداکار راجپال یادیو نے خطرے سے آگاہ کردیا

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کرتار پور راہداری، پہلی گورونانک یونیورسٹی، ہندو مندر کو دوبارہ کھولنے، آسیہ بی بی کی بریت اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر گزشتہ روز ممتاز بھارتی اداکار راجپال یادیو نے بھی باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں