چین سے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی



اسلام آباد: قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ چین سے خریدے گئے سامان میں 159 ویٹی لیٹرز اور 15ایکسرے مشین بھی شامل ہیں۔

چین سے آنے والے سامان میں200تھرمل گنز اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیا بھی شامل۔  2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک، 15ہزار حفاظتی سوٹ، 30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں بھی کھیپ میں شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے تصدیق کی ہے کہ چین کی طر ف سے حفاظتی سامان موصول ہوگیا ہے اور مشکل وقت میں امداد پر چین کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سامان کی چوتھی پرواز آئی ہے، حکومت نے اس حوالے سے کافی کام کیا اور جو سامان بہت ضروری تھا وہ پاکستان میں لایا گیا ہے۔

لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ آئندہ کچھ روز میں مزید سامان آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں