ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

موسم گرم اور خشک

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں آج شام اور رات کو تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، روہڑی، سکھر، تربت اور خان پور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں