لندن کی10فیصد آبادی کورونا وائرس سےمتاثر ہونےکا خدشہ

لندن کی10فیصد آبادی کورونا وائرس سےمتاثر ہونےکا خدشہ

فائل فوٹو


لندن: سروے رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کی دس فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹی باڈی سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق لندن کی دس فیصد آبادی کورونا کی مریض ہو سکتی ہے۔ سروے نتائج کی بنیاد پر لندن میں چھبیس لاکھ مریضوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ43 ہزار سے زائد مریض ہیں اور اموات19ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

حکومت نے محنت کش کی80 فیصد تک تنخواہ خود دینے کا اعلان کیا ہے۔ کارخانوں اور کمپنی مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ میں نا کٹوتی کریں نا ہی نکالیں۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم از کم تین ماہ تک بلا سود مقررہ رقم تک کے قرضے دیں، مالک مکان کو حکم دیا کہ وہ تین ماہ تک کرایہ نا مانگے نا ہی گھر خالی کرائے۔

حکومت مکان مالکان کو زر تلافی ادا کرے گی اسی طرح سے روڈ ٹیکس، انکم ٹیکس سے لے کر کونسل ٹیکس تک لینے والے اداروں کو منع کر دیا گیا ہے۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب دنیا میں مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ تیس ہزار سے بڑھ گئی ہے او ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب یورپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ میں مجموعی طورپر باون ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد نو لاکھ  پچیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں انیس ہزار سے بڑھ زائد ہو گئی ہیں اور ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد افراد مریض ہیں۔


متعلقہ خبریں