اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی سیاست کا عمل دخل نہیں۔ مستحقین کو ملنے والی رقوم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پرتحصیل سطح تک مستحقین کو ملنے والی رقم کی تفصیلات موجود ہیں۔ آئندہ 15روز میں تمام افراد کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: احساس پروگرام : آج شب 12 بجے تک اندراج ہو گا، ثانیہ نشتر
معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ شفافیت کے لحاظ سے احساس کیش تاریخی پروگرام ہے۔8 لاکھ سے زائد غیر مستحق لوگوں کو فہرستوں سے نکالا ہے۔