لندن: ایونجرز کے فین ایونٹ میں فلمی ستاروں کی شرکت


لندن: مارول پروڈکشن کی ایکشن سے بھر پور فلم ”ایونجرز” (Avengers) کے ستارے زمین پر اتر آئے۔ فلم کا ”اسپیشل فین ایونٹ” لندن میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مووی کی کاسٹ سمیت مارول پروڈکشن کے دیگر فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ میں فلم کے اسٹارز مداحوں کے قریب آگئے۔ ستاروں کو اپنے پاس دیکھ کر لوگوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

پروگرام میں فلم کی کاسٹ نے نئی آنے والی مووی کے بارے مداحوں کو بتایا کہ اس فلم میں ایسا کیا نیا اور منفرد ہوگا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

”ایونجرز” کے کردار پال بٹنی اور بینیڈکٹ سمیت اسپائیڈرمین کا رول کرنے والے ٹام ہڈلیسٹن کی شرکت نے فین ایونٹ کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔

فلم میں شامل ستاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارول کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے جس کی وجہ سے وہ شائقین کو اچھا کام دکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ایکٹرز کا کہنا تھا کہ اس فلم کی تیاری میں طویل عرصہ لگا اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو ان کی محنت نظر آئے گی۔


متعلقہ خبریں