اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوئی جس نے رپورٹ کو جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم بڑے فیصلے کرکے مہنگائی کی کمر توڑنے جارہے ہیں، اسد عمر
انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق انکوائری کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے،رپورٹ میں جن منصوبوں کا ذکر ہے،ایک بھی ہمارے دور کا نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ انکوائری کمیشن کو 90 دن میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں شامل بجلی منصوبے گزشتہ دورحکومت میں لگائے گئے،کمیشن کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔