ایس این جی پی ایل کا کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 19 ملین روپے کا عطیہ


لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے وزیر اعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 19 ملین روپے کا عطیہ دے دیا۔

چیئرپرسن ایس این جی پی ایل روحی آر خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے 19 ملین روپے کا چیک گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو پیش کیا۔

مزید پڑھیں: وزارت خارجہ کا کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کا عطیہ

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے دے۔

 


متعلقہ خبریں