کورونا: جرمنی، جاری لاک ڈاؤن میں توسیع

غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

برلن: جرمنی میں جاری لاک ڈاؤن میں چار مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

کورونا کےسبب معاشی مسائل: جرمنی میں جانوروں کومارنےکا فیصلہ

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مئی تک تمام امور ایسے ہی انجام دیے جائیں گے۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے مطابق جرمنی میں تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی چانسلر کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی دکانیں جو 800 اسکوائر میٹر ایریا میں ہیں، انہیں کھولا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے اورمحفوظ رہنے کے لیے گھروں سے باہر کم سے کم نکلیں۔

جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے جرمن شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے انتہائی ضرورت کے تحت نکلتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کا لازمی استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں