پشاور: خیبر پختونخوا کے نجی اسکولز نے فیسوں میں طلبہ کو خصوصی رعایت دینے کی حامی بھر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ایسوی ایشن کے نمائندوں کے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔ نجی اسکولز نے والدین کو اپریل اور مئی کے فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی اسکولز کے مالکان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ 6 ہزارسے زائد ماہوار فیس دینے والے طلباء اور طلبات کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:والدین کو اسکول فیس 20 فیصد کم ادا کرنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ 6 ہزار سے کم ماہوار فیس دینے والے طلبا کو ماہانہ 10 فیصد رعایت ملے گی۔اپریل کی فیس اپریل اور مئی کی فیس مئی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ یک مشت فیس ادا نہیں کی جائے گی۔ والدین فیسوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں۔