اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر طرف بے چینی پائی جاتی ہے مگر اداکارہ صبا قمر کے لیے مسئلہ لاک ڈاؤن سے بڑھ کر ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ان کی بے چینی میں اضافہ کر دیا۔
صبا قمر کی مینجر مشعل چیمہ نے منی بلانگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے ذریعے اطلاع دی کہ شاید صبا کا موبائل ہو گیا ہے۔
مشعل نے تحریر کیا کہ مجھے صبا قمر کے نمبر سے بار بار کالز آرہی تھیں، کال اٹھانے پر کوئی نامعلوم شخص بول رہا تھا جبکہ اسی وقت موبائل اداکارہ کے پاس موجود تھا۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ صبا قمر کی مینجر نے لکھا کہ مجھے قریباً دس کالز موصول ہوئیں، فون اٹھانے پر کالر نے مجھ سے استفسار کیا کہ کیا آپ مشی ہیں؟ فون کی دوسری جانب کوئی نامعلوم شخص تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے آئیسولیشن میں سالگرہ کا کیک کاٹا
مشعل نے لکھا کہ کالز کرنے والے نے انہیں بتایا کہ اسے صبا کا موبائل اس پارک سے ملا ہے جہاں اداکارہ جاگنگ کرتی ہیں۔
صبا کی مینجر نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے کالر سے تفصیلات جاننے کیلئے زیادہ اصرار کیا تو اس نے لائن کاٹ دی۔
مشعل نے یہ جاننے کے لیے کہ حقیقت کیا ہے صبا قمر سے رابطہ کیا تو اداکارہ نے بتایا کہ وہ تو گھر میں موجود ہیں اور موبائل ان کے پاس ہے۔
بعد ازاں اداکارہ صبا قمر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اس واقعہ سے آگاہ کیا اور لکھا کہ یہ سب بہت افسوسناک ہے۔