ہوشیار: ایف آئی اے نے شہریوں کے لیے سائبر الرٹ جاری کردیا

FIA

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے  شہریوں کے لیے سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان میں سائبر کرائم بڑھ گئے

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری کردہ سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ  ہی سائبر کرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔

سائبر کرمنلز کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انہوں نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

اس ضمن میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کرکے ان سے ایس ایم ایس کوڈ مانگتے ہیں۔

واٹس ایپ پر سائبر حملہ، صارفین کیلئے ہدایات جاری

ہم نیوز نے ایف آئی اے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دراصل یہ واٹس ایپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔

سائبر کرمنلز کے طریقہ واردات کے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سائبر کرمنلز متاثرہ شخص کے نمبرز سے رابطہ کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے زیر سایہ ’سائبر جنگجوؤں‘ کی تیاری

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرمنلز ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگواتے ہیں۔ حکام کے مطابق  گزشتہ چند روز کے دوران سائبر کرمنلز کی وارداتوں میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز نے ایف آئی اے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہری لاکھوں روپے سائبر کرمنلز کے ہاتھوں گنوا چکے ہیں۔

سائبر کرائمز کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پاس 4 لاکھ 2 ہزار 477 شکایات

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنا کسی بھی قسم کا ایس ایم ایس کوڈ کسی کو نہ دیں۔


متعلقہ خبریں