امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت 

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت 

اسلام آباد: امریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض کے ا نتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اسامہ کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، جنوبی اور وسطی ایشیا میں کام کرنے والے بہادر میڈیکل ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میڈیکل ورکرز اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر لوگوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود اس وائرس کا شکار ہونے ہو کر موت کو گلے لگانے والے ڈاکٹر اسامہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز گلگت میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹر اسامہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی

خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے کوروناوائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی

ترجمان نے کہا کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ محکمہ صحت گلگت بلتستان اس بات کی تصدیق کررہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں ۔شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹراسامہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ ڈاکٹراسامہ 2 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔


متعلقہ خبریں