عمران خان نے مشکل میں حالات مایوسی پھیلائی، ترجمان بلاول

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے درپیش مشکل ترین حالات میں بھی انہوں نے مایوسی پھیلائی ہے۔

گھروں تک محدود رہنے کی اپیل: صوبائی حکومتوں نے وزیراعظم کی تقریر کی تائید کردی

ہم نیوز کےمطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان کے خلاف جنگ ہو اور یا عالمی وبا کورونا سے لڑائی کرنی ہو، عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا ہے۔

ترجمان چیئرمین پی پی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ بحرانی کیفیت میں قومی یکجہتی کا پیغام دیا لیکن ان کے برعکس وزیراعظم نے آج بھی منفی پیغام دیا ہے۔

کورونا وائرس: سندھ میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے سامنے چین اور اٹلی سمیت دیگرممالک کی مثالیں اور تجربات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں عوام کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بیروزگر کرنے والے حاکموں کو اب غریب یاد آرہے ہیں۔

احتیاط اور خود کو گھروں تک محدود کرنا ہی کورونا وائرس سے بچنے کا حل ہے، وزیراعظم

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ روزگار بچانے کے نام پر لوگوں کو موت کے منہ میں نہیں دھکیلا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں