پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی, 3 افراد ہلاک


اسلام آباد: کورونا کی پھیلتی وبا نے پاکستان کو مزید جکڑنا شروع کردیا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 650 سے زائد ہو چکی ہے۔

کوویڈ 19 نامی اس وبائی مرض سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں آج مزید 89 کیس سامنے ہیں جس سے مجموعی تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں 127 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے , بلوچستان میں 104 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 27 افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 55 ہو چکی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اب تک 11 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفتان سے سکھر لائے گئے 89 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں اس وبائی بیماری سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 357 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اب تک 2700 افرادکےکوروناوائرس کےٹیسٹ کیےگئے ہیں، 255 کیسزسکھر،101 کیسز کراچی اورایک کیس حیدرآباد میں مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے60 کیسزسامنےآئے ہیں جبکہ 2 مریض صحت یاب ہوئےجن میں ایک شخص حیدرآباد کا ہےاور ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں