کورونا سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے، میئر کراچی

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیےسندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اور ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مشکل وقت میں حکومت  کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اکانومی پیکج بنانا چاہیے،لوئر اور مڈل کلاس طبقے کو کھانا کون دے گا؟ آئی ایم ایف سے قرض بھی لینا پڑے تو لے لیں۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ دعا ہے اس صورتحال پر جلد قابو پالیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

سعادت خان 9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں