لاہور: جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی افسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کی نماز جنازہ لاہورمیں ادا کر دی گءی۔ نماز جنازہ میں عسکری قیادت اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید آغا مقدس علی خان کا نماز جنازہ لاہور کے گول باغ میں ادا کیا گیا۔
گزشتہ روز شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔