مشہور کرکٹر کو بھارت میں سچ بولنے کی سزا


سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو مبینہ طور پر شہریت کے متنازع بل کے حق میں ہونے والے مظاہرے کی تعریف کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کمنٹری پینل سے فارغ کردیا۔

انہیں حال ہی میں منسوخ ہونے والی بھارت-جنوبی افریقہ سیریز سے قبل پینل سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بی سی سی آئی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمنٹری کو ہمیشہ اپنے لیے ایک اعزاز سمجھا ہے تاہم اس پر انہوں کبھی حق نہیں جمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے امپلائر کا حق ہے کہ انہیں نوکری پر رکھے یا نہیں۔ شاید بی سی سی آئی میری حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں۔ میں فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں