لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمیاں
ترجمان کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں کمی کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جیلوں میں مقید قیدیوں کی زیادہ تعداد کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا میں کمی پاکستان پرزن رولز 1978کے رول 216 کے تحت فوری نافذ العمل ہو گی۔