برطانیہ سے آنے والی خاتون کا شوہر بھی کورونا وائرس کا شکار


اسلام آباد: برطانیہ سے آنے والی خاتون کا شوہر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے شوہر کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ گلگت سے آنے والی خاتون کی تشیخص منفی آنے کے بعد اسے پمز اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی جوڑا جس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا اُن کے مہمانوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں کورونا وائرس کے شواہد ملے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 5839 ہو گئی

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 17، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 5 مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں