پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 سے زائد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہےجبکہ  گلگت کی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 35، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3 پنجاب میں ایک جبکہ اسلام آباد میں 5 مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کی حالت سنبھل نہ سکی جو پمز اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔

غیر ملکی جوڑا جس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا اُن کے مہمانوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں کورونا وائرس کے شواہد ملے۔

دوسری جانب گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جو پمز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئی اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر دو افراد صحت یا ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شعیب اختر نے ’چمگادڑ کھانے والے چینیوں‘ کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرادیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت کی کورونا وائرس پر پالیسی انتہائی محتاط لیکن مؤثر ردعمل کی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے نتائج ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کیے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود اس وبا کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں