جرمنی: رضاکار خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جرمنی: رضاکار خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

برلن: جرمنی میں فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران خواتین کو فلاحی تنظیموں کے ساتھ بلامعاوضہ کام کرنے پر سراہا گیا۔

خواتین کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب میں جرمنی سمیت مختلف ممالک سے شرکا شامل ہوئے اور معاشرے کی فلاح کے لیے خواتین کے کردار کو سراہا۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

 

تقریب کی مہمان خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ خواتین مزید عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گی اور معاشرے کی لاح کے لیے مزید فعال انداز میں کردار ادا کریں گی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس پُروقار تقریب کے انعقاد میں پہلی مرتبہ حکومت نے ان کا ساتھ دیا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع جرمن عربی اور ترکی کھانوں سے کی گئی۔


متعلقہ خبریں