اسکردو:14 سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


اسکردو میں ایک اور کورونا کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے مجموعی تعداد تین تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ اسکردو کے 14 سالہ زین علی کو کورونا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت موذی وائرس سے بچاو مہم میں تیزی لا رہی ہے تاہم اب تک تین لوگوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید جانیں:کوئٹہ میں کورونا وائرس سے 12 سالہ بچہ متاثر

قبل ازیں کوئٹہ میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس میں12 سالہ بچہ اس وائرس سے متاثر ہوا ہے جس کو فاطمہ جناح اسپتال کےآئسولیشن روم منتقل کر دیا گیا ہے۔

سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ چودہ مریض کراچی اور ایک حیدرآباد میں زیرعلاج ہے۔

سندھ میں مجموعی طور پر 162 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں147 منفی اور 15 مثبت آئے ہیں۔ پہلے کے  جو6 کیسز تھے ان میں سے ایک اور  شخص ٹھیک ہوگیا اور ممکنہ طور پر اسے بدھ کو اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

کراچی کے اسپتالوں میں جو 14 متاثرہ افراد ہیں وہ صحت یاب ہورہے ہیں جب کہ مزید دو 2 سیمپل بھیجے گئے ہیں ان کے  نتائج آنا باقی ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں تمام متاثرہ افراد باہر سے آئیں ہیں اور کوئی  مقامی کیس نہیں


متعلقہ خبریں