بین ڈنک کی طوفانی اننگز، قلندرز 8 وکٹوں سے فتح یاب


لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی طوفانی اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف بین ڈنک اور کپتان سہیل اختر کی شاندار بلے بازی کی بدولت 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بین ڈنک نے اپنی اننگز کے دوران 12 فلک شگاف چھکوں کی بدولت 40 گیندوں پر 99 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سہیل اختر نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 80، کیڈویک والٹن 45  اور بابر اعظم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے
معاز خان 2 اورسلمان ارشاد  ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں