ملتان میں ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا

کراچی: ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

فوٹو: فائل


ملتان: ملتان کے قذافی چوک پر ڈاکوؤں نے نجی بینک کا صفایا کر دیا۔

قذافی چوک پر نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں بینک کا گارڈ بھی ملوث تھا۔ جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بینک کو لوٹا۔

پولیس کے مطابق نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نواز اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود دوسرے گارڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نواز کو باندھ دیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کٹر کے ساتھ بینک کے تالے اور لاکر توڑے اور بینک میں موجود نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

اس سے قبل نجی بینک منیجر کے گھر پر بھی چوری کی واردات ہوئی جس میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں برقع پہن کر 1 کروڑ کی چوری

ملتان کے تھانہ بی زیڈ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چورانے کے بعد دیوار پر معذرت نامہ بھی لکھ گیا کہ ’’میں چور نہیں ہوں، مجبور ہوں، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے، معاف کر دینا‘‘

یہ بھی پڑھیں ملتان میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے معذرت نامہ بھی لکھ دیا

پولیس نے مالک مکان شہریار خان کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم پولیس واردات کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔


متعلقہ خبریں